خیبر پختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل میٹنگ آج 24 ستمبر کو پشاورمیں منعقد ہوگی ،سید ظاہر شاہ

پیر 23 ستمبر 2019 15:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) خیبر پختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل میٹنگ (آج )24 ستمبر کو قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہوگی جس میں صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ رجسٹرڈ تمام ڈسٹرکٹ کے عہدیدار وں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جنرل کونسل میٹنگ کا اصل مقصد 33 ویں نیشنل گیمز ہے ، جس میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز سمیت دیگراہم ایشو ز پر بات کی جائیگی ۔

سید ظاہر شاہ نے بتایا کہ 33 ویں نیشنل گیمز کیلئے مردوں کے ٹرائلز (آج )24 ستمبر کو منعقد ہورہے ہیں جس میں تمام کھلاڑیوں کو رجسٹریشن کیلئی12 بجے کا ٹائم دیاگیاہے جبکہ دو بجے ٹرائلز شروع ہونگے ، انہوں نے بتایا کہ جنرل کونسل کی میٹنگ صبح 10 بجے منعقد ہوگی جس میں نیشنل گیمز اور ٹرائلز کے حوالے سے بات چیت ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں