خیبر پختونخوا ایتھلیٹکس ٹیم کے ٹرائلز 28 ستمبرکو پشاورمیں ہونگے ، حبیب الرحمان

پیر 23 ستمبر 2019 15:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخوا ایھتلٹکس ٹیم کے انتخاب کیلئے 28ستمبر کو قیوم سپورٹس کمپلیکس میں ٹرائلز کا انعقاد کیا جائیگا۔خیبر پختونخوا ایھتلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام میل و فیمل ٹرائلز صبح نو بجے سے شروع ہوں گے جس میں ضم اضلاع سمیت صوبہ بھر سے ایتھلیٹس شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا ایھتلٹکس ایسوسی ایشن کے صدر حبیب الرحمان آفریدی کے مطابق ٹرائلز کے لئے سابقہ نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو مدعو کیا ہے تاکہ بہترین ٹیم کا انتخاب ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا ایتھلٹکس ایسوسی ایشن کے سابق صدر انجینئر سیف لااسلام اور سیکرٹری مشرف خان کو بھی دعوت دی گئی ہے تاکہ ضم اضلاع کے ایتھلیٹس کو برابری کی بنیاد پر موقع دیا جا ئے اور خیبر پختونخوا کے لیے بہترین میل اور فیمل ٹیم کا انتخاب ہوسکے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹارٹن ٹریک پر کام شروع ہے اور کوشش ہے کہ ایک بہترین ایونٹ کا انعقاد کیا جائے۔ انہوں نے صبح بھر کے تمام ایتھلیٹس کو ٹرائلز کے لئے آنے کی دعوت دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں