پشاور سمیت خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں ایک بار پھر کھیلوں کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہوگیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) پشاور میں منعقدہ 33ویں نیشنل گیمز 9نومبر تک موخر ہونے کے باعث پشاور سمیت خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں ایک بار پھر کھیلوں کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہوگیا،انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس گالاکا انعقاد20اکتوبر سے صوابی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی ایس اوصوابی طارق محمدنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ 20اکتوبر سے صوابی سپورٹس کمپلیکس بام خیل میں 20اکتوبر سے منعقدہ انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس گالاکیلئے بھر پورتیاریاں شروع کردی ہیں جس میں صوابی،مردان،ملاکنڈ اور بونیر کے کھلاڑی کھیلتے ہوئے نظر آئینگے۔

انکاکہناتھاکہ اس فیسٹول میں کرکٹ،والی بال ،فٹ بال اور ہاکی کے مقابلے کھیلے جائینگے۔طارق محمد نے کہاکہ انہوںنے ضلع صوابی میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بہترین پلا ن تیار کرلیاہے جسکے تحت شیڈول کے مطابق ڈسٹرکٹ ،ڈویژن اور صوبائی سطح پر مختلف کھیلوں کے مقابلے کھیلے جارہے ہیں،بام خیل سپورٹس کمپلیکس میں آل خیبر پختو نخواباکسنگ ٹورنامنٹ،ٹیبل ٹینس سمیت کئی دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے ہیں ،جبکہ مستقبل میں بھی کئی ٹورنامنٹس کے انعقاد کیلئے شیڈول ترتیب دیدیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں