پشاور کے پی اے ایف سپورٹس کمپلیکس میں جاری33ویں قومی گیمز کے باسکٹ بال مقابلے اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئے

جمعرات 14 نومبر 2019 20:34

پشاور کے پی اے ایف سپورٹس کمپلیکس میں جاری33ویں قومی گیمز کے باسکٹ بال مقابلے اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) پشاور کے پی اے ایف سپورٹس کمپلیکس میں جاری33ویں قومی گیمز کے باسکٹ بال مقابلے اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئے مردوں میں پاکستان آرمی، واپڈا، پی اے ایف اور پنجاب جبکہ خواتین میں واپڈا، پنجاب ، ریلویز اور آرمی کی ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں مردوں کے باسکٹ بال مقابلوں میں پنجاب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان کے پی کی تیم کو 84-79کے سکور سے شکست دی دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت تک مقابلہ غیر متوقع طور پر 69-69کے سکور سے برابری پر ختم ہوا اور پانچ منٹ کے اضافی وقت میں پنجاب کی ٹیم84-79کے سکور سے کامیابی حاصل کر پائی جبکہ دوسرے میچ میں بھی پاکستان ائیر فورس نے اپ سیٹ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان واپڈا کو 79-70 کے سکور سے شکست دی اور آرمی نے اپنے میچ میں پاکستان ریلویز کو بآسانی 101-36کے سکور سے زیر کیا سندھ کی ٹیم بلوچستان کے خلاف 84-59کے سکور سے فاتح قرار پائی اب سیمی فائنل میں آرمی اور واپڈا جبکہ پی اے ایف اور پنجاب کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گئی اسی طرح خواتین باسکٹ بال مقابلوں میں واپڈا نے ریلویز کو بآسانی79-19سے اور آرمی نے پنجاب کو 72-41کے سکور سے ہرایا خواتین سیمی فائنل مرحلے میں آرمی کا مقابلہ ریلویز اور واپڈا کا مقابلہ پنجاب سے ہوگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں