نیشنل گیمز،آرمی نے باکسنگ ایونٹ جیت لیا، آرمی نے پانچ گولڈ، ایک سلور، دو برونز میڈلز جیتے

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) آرمی نے نیشنل گیمز باکسنگ ایونٹ جیت لیا، آرمی نے پانچ گولڈ، ایک سلور، دو برونز میڈلز جیتے۔ واپڈا نے چار گولڈ، دو سلور ایک برونز میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ بلوچستان نے ایک گولڈ، ایک سلور اور پانچ برونز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ باکسنگ میں خیبر پختونخوا ایک گولڈ، دو برونز، سندھ نے ایک گولڈ، دو برونز، پی اے ایف نے ایک گولڈ، تین سلور ایک برونز، نیوی نے ایک سلور، ایک ، دو برونز، ایچ ای سی نے دو سلور، پنجاب نے دو برونز، ریلوے نے ایک سلور ایک برونز میڈل جیتا۔

91 کلوگرام سے سے زائد کیٹگری میں آرمی کے احمد علی نے گولڈ، سندھ کے یاسر جمیل احمد نے سلور،آزاد کشمیر کے علی حیدر اور پی اے ایف کے مرزا اعظم نے برونز، 91 کے جی میں واپڈا کے ثناء اللہ نے گولڈ، آرمی کے محمد عرفان نے سلور، خیبر پختونخوا کے خالد بازیر اور بلوچستان کے جمال شاہ نے برونز، 75 کے جی میں آرمی کے سیف المنان نے گولڈ، پی اے ایف کے ارشد حسین نے سلور، پنجاب کے کلیم اللہ اور ایچ ای سی کے اجمل خان نے برونز، 69 کے جی میں آرمی کے گل زیب نے گولڈ، پی اے ایف کے عدنان حسن نے سلور، نیوی کے محمد علی اور بلوچستان کے عبدالصمد نے برونز میڈلز، 64 کے جی میں آرمی کے سلیمان بلوچ نے گولڈ، نیوی کے قادر خان نے سلور، سندھ کے عبدالجلیل اور نقیب اللہ نے برونز، خواتین48 سے 51 کے جی میں سندھ کی رضیہ بانو نے گولڈ، بلوچستان کی ملائکہ زاہد نے سلور، پنجاب کی فاطمہ زہریٰ اور خیبر پختونخوا کی رقیہ بی بی نے برونز، مرد 60 کے جی میں واپڈا کے منیب اللہ نے گولڈ، ریلوے کے محمد اشرف نے سلور، ایچ ای سی کے عبدالولی اور ریلوے کے عطاء اللہ نے برونز، 56 کے جی میں واپڈا کے نقیب اللہ نے گولڈ، پی اے ایف کے نعمت اللہ نے سلور، نیوی کے اورنگزیب اور بلوچستان کے الیاس اسلم نے برونز، خواتین 54 تا 57 کے جی میں خیبر پختونخوا کی ہادیہ کمال خان نے گولڈ، سندھ کی سارہ نے سلور، بلوچستان کی رابعہ بتول اور آزاد کشمیر کی دعا زہریٰ نے برونز، مرد 81 کے جی میں پی اے ایف کے محمود الحسن نے گولڈ، واپڈا کے نعمت اللہ نے سلور، نیوی کے ماجد علی اور آرمی کے اویس علی خان نے برونز، 49 کے جی میں واپڈا کے جہانزیب نے گولڈ، نیوی کے محمد دائود خان نے سلور، سندھ کے زوہیب رشیدڈ اور بلوچستان کے ذاکر حسین نے برونز میڈلز جیتے۔

(جاری ہے)

خواتین نمائشی 60 کیٹگری میں سندھ کی مہرین نے گولڈ، خیبر پختونخوا کی تجلہ نور نے سلور، اسلام آباد کی اسمہ یونس اور آزاد کشمیر کی سیرت پرویز نے برونز، 69 تا 75 کے جی میں پنجاب کی طاہرہ وارثی نے گولڈ، خیبر پختونخوا کی ثانیہ سبا نے سلور، 81 کے جی سے زائد کیٹگری میں خیبر پختونخوا کی شہناز کمال نے گولڈ اور اسلام آباد کی نائمہ افتخار نے سلور میڈلز جیتی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں