33 ویں نیشنل گیمز کے باسکٹ بال مقابلے ،مرد وخواتین ٹائٹل جیت لئے

مردوں میں واپڈا اور خواتین میں پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) پاکستان آرمی نے 33 ویں نیشنل گیمز کے باسکٹ بال مقابلوں کے مرد وخواتین ٹائٹل جیت لئے مردوں میں واپڈا اور خواتین میں پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مردوں کے فائنل میں پاکستان آرمی نے پی اے ایف کو 68-57 سے ہراکر سونے کا تمغہ جیت لیا۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کے احمد نے 19 پوائنٹس سکور کئے تیسری پوزیشن کے میچ میں واپڈا نے پنجاب کو 95-67 سے ہراکر کانسی کا تمغہ جیتا واپڈا کے زین 22 اور پنجاب کے عدنان 25 سکور کے ساتھ نمایاں رہے،خواتین فائنل میں آرمی نے واپڈا کو 66-45 سے ہرایا فاتح ٹیم کی کشف 12 اور رنرز اپ ٹیم کی کائنات 28 سکور کے ساتھ نمایاں رہیں تیسری پوزیشن کے میچ میں پنجاب نے ریلوے کو 50-36 سے شکست دے دی۔

مردایونٹ کے مہمان خصوصی ایئر کموڈور وقار احمد اور خواتین ایونٹ کی مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی شگفتہ ملک نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور اسناد تقسیم کئے۔ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر فقیر محمد اعوان بھی موجود تھی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں