دوسراافغان مہاجرین ضلعی کرکٹ ٹورنامنٹ، دیرٹائیکرز نے تیمرگرہ کلب کو21رنز سے پچھاڑدیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 19:04

دوسراافغان مہاجرین ضلعی کرکٹ ٹورنامنٹ، دیرٹائیکرز نے تیمرگرہ کلب کو21رنز سے پچھاڑدیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) افغان کمشنریٹ پشاورکے زیراہتمام صوبے کے مختلف شہروں میں بیک وقت جاری دوسراافغان مہاجرین ضلعی کرکٹ ٹورنامنٹ میںدیرٹائیکرز نے تیمرگرہ کلب کو21رنز سے پچھاڑ کرفائنل راونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیافائنل راونڈ پشاورمیں منعقد ہوگا۔دیر کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے فائنل میچ کے موقع پرایجوکیشن آفیسرجلال بشیر مہمان خصوصی تھے جنہوںنے جیتے والی ٹیموں میں ٹرافیاں ،سرٹیفکیٹس،اورمیڈلز تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

ٹاس جیت کردیر ٹائیگرز نے پہلے خود کھیلنے کافیصلہ کیااورمقررہ اٹھارہ اوورز میں نووکٹون کے نقصانپ ر176رنز کاہندسہ سکور بورڈ پرسجایا۔جواب میں تیمرگرہ مہاجرین ٹیم مقررہ اوورز میںنووکٹوں پر155رنز بناپائی۔اس طرح دیر ٹائیگرز نے اکیس رنز سے فاتح سمیٹی اورفائنل روانڈکے لیے اپناٹکٹ اوکے کیا۔عمدہ کارکردگی پرجاوید کومین اف دی میچ کاایوارڈ دیاگیا۔افغان مہاجرین کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میںکوہاٹ میں کھیلے گئے میچ میں ینگ سٹار نے ایا ز مہاجر کلب کوگیارہ رنز سے شکست دیکر ایونٹ سے باہرکیااورایک دوسرے میچ مین کریم الیون نے شائنگ سٹار کو47رنز سے مات دی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں