جامعہ سکول ڈبگری پشاورکی طالبات کاشاندار پرفارمنس کا مظاہرہ ،بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے انٹر کالجز والی بال ایونٹ جیت لی

جمعرات 5 دسمبر 2019 19:04

جامعہ سکول ڈبگری پشاورکی طالبات کاشاندار پرفارمنس کا مظاہرہ ،بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے انٹر کالجز والی بال ایونٹ جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں منعقدہ انٹر کالجز والی بال ٹورنامنٹ میں جامعہ سکول ڈبگری پشاورکی طالبات نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے سرخروہونے کا اعزازحاصل کیا،فاتح ٹیم نے فائنل میچ میں گورنمنٹ سٹی کالج گلبہار کی طالبات کو ہراکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔

(جاری ہے)

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقدہ گرلزانٹر کالجزسپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں فرنٹیئر کالج برائے طالبات میں کھلے جانیوالے انٹر کالجز والی بال کے مقابلوں میں پشاور بورڈ کے الحاق شدہ خواتین کالجز نے کثیر تعدادمیں حصہ لیا،پہلے سیمی فائنل میں سٹی کالج گلبہارکی طالبات نے گورنمنٹ گرلزہائیرسیکنڈری سکول عمر زئی کی ٹیم کو ہرایاجبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میںگورنمنٹ جامعہ ہائیرسیکنڈری سکول کی طالبات نے گرلز ڈگری کالج حیات آبادنمبر دوکو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔فائنل میچ میں گورنمنٹ جامعہ ہائیرسیکنڈری سکول کی طالبات نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے سٹی کالج گلبہار کو عبرتناک شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں