دورہ آسٹریلیا میں شرمناک کارکردگی دکھانے والی قومی ٹیم کے رکن فاسٹ بولر نسیم شاہ پشاور پہنچ گئے

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے چند روز قبل نسیم شاہ کی والدہ کا انتقال ہوا تھا، طویل مسافت اور پروازیں نہ ملنے کی وجہ سے والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کرسکے تھے

جمعرات 5 دسمبر 2019 21:31

دورہ آسٹریلیا میں شرمناک کارکردگی دکھانے والی قومی ٹیم کے رکن فاسٹ بولر نسیم شاہ پشاور پہنچ گئے
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) دورہ آسٹریلیا میں شرمناک کارکردگی دکھانے والی قومی ٹیم کے رکن فاسٹ بولر نسیم شاہ پشاور پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے چند روز قبل نسیم شاہ کی والدہ کا انتقال ہوا تھا، طویل مسافت اور پروازیں نہ ملنے کی وجہ سے وہ والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے فوری بعد ان کی پہلی دستیاب فلائٹ کا انتظام کیا گیا جب کہ دیگر تمام کھلاڑی اور آفیشلز دبئی پہنچ چکے ہیں جہاں سے وہ اپنے اپنے شہروں کو چلے گئے ۔فاسٹ بولر وقاریونس جمعہ کی شب لاہور کے لیے فلائٹ طے ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ہیڈکو چ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق جمعہ کی دوپہر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرسکتے ہیں جس میں وہ دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات پر بات کریں گے اور میڈیا کے سوالات کیجوابات بھی دیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں