سابق ٹیسٹ کرکٹرسعیدانورکاسرحدیونیورسٹی پشاورکادورہ

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:36

سابق ٹیسٹ کرکٹرسعیدانورکاسرحدیونیورسٹی پشاورکادورہ
پشاور۔05دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) معروف سابق کرکٹر اور بلے باز سعید انور نے سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈا نفارمیشن ٹیکنالوجی پشاور کا دورہ کیا۔ اُنھوںنے اپنے خطاب میں طلبہ کو دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

(جاری ہے)

اُنھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا و آخرت کی کامیابی دین اسلام اور محمد ﷺ کے طریقوں کے مطابق زندگی گزارنے میں رکھی ہے۔ جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول ﷺ کے راستے کو اپنا یا وہ کامیاب ہیں۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنا اللہ تعالیٰ کی راہ میں بھی صرف کریں۔ اسلام کا پیغام پوری دنیا میں پھیلانا مسلمان کی ذمہ داری ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں