انٹر ریجنل ہائی وہائیرسیکنڈری سکول رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر

گورنمنٹ ہائی سکول تنگی نمبر ون چارسدہ نے گورنمنٹ کمپری ہنسیو ہائی سکول کوہاٹ کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی

اتوار 8 دسمبر 2019 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) انٹر ریجنل ہائی وہائیر سیکنڈری سکول رسہ کشی مقابلے اختتام پزیر ہوگئے ، گورنمنٹ ہائی سکول تنگی نمبر ون چارسدہ نے گورنمنٹ کمپری ہنسیو ہائی سکول کوہاٹ کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، گورنمنٹ ہائی سکول ہریانہ پشاور نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری سپورٹس ضلع خیبر شاہجہان خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں ۔

ان کے ہمراہ محمد نعیم وزیر فزیکل سپر وائزر ، محمد ہمایون خان فوکل پرسن ریجنل ٹورنامنٹ پشاور ، فرمان الله ایس پی ای ٹی پشاور، سید سعید الله شاہ ایس ڈی ایم پشاور ، عمران خان ایس پی ای ٹی نوشہرہ ، نوید اختر ریجنل سیکرٹر سپورٹس پشاور ، آصف آفریدی ، میڈیا کوارڈینیٹر خیبر، ہمایون خان سیکرٹری سپورٹس ٹیکنیکل آفیشلز صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان ، اعجاز محمد ، شاہد خان ، اکرام الله ، عزیر محمد ، محمد علی سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

سٹی نمبر ون گرائونڈ پر منعقد ہ انٹر ریجنل ہائی وہائیرسیکنڈری سکولز رسہ کشی مقابلے منعقد ہوئے جس میں تیرہ سکولوں نے حصہ لیا ، جن میں ہریانہ پشاور، تنگی ہائی سکول نمبر ون چارسدہ ، ہائی سکول صوابی ، ہائی سکول کرم ، ہائی سکول ایف آف کوہاٹ ، ہائی سکول خیبر، ہائی سکول ایف آر پشاور ، ہائی سکول اورکزئی، ہائی سکول مہمند ، ہائی سکول کمپری ہنسیو کوہاٹ ، ہائی سکول نوشہرہ ، ہائی سکول ہنگواور ہائی سکول مردان کی ٹیموں نے شرکت کی ، پہلے سیمی فائنل میں گورنمنٹ ہائی سکول تنگی نمبر ون نے ہائی سکول ہریانہ کو دو ایک سے شکست دی ، دوسرے سیمی فائنل میں کمپری ہنسیو کوہاٹ نے ہائی سکو ل کوہاٹ کو تین صفر سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ فائنل میں گورنمنٹ ہائی سکول تنگی نمبر ون چارسدہ نے گورنمنٹ کمپری ہنسیو ہائی سکول کوہاٹ کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں