انڈر21گیمز،انٹر ڈسٹرکٹ جمناسٹک کے مقابلوں پشاورٹیم کا اعلان کردیاگیا

صاف وشفاف ٹرائلزمیں سلیکشن کمیٹی نے جن کھلاڑیوں کوچناہے ان میں عدنان،ذکریا،نعمان،حنظلہ،عابد اور اسرارشامل ہیں۔راجہ محمد

منگل 25 فروری 2020 16:16

انڈر21گیمز،انٹر ڈسٹرکٹ جمناسٹک کے مقابلوں پشاورٹیم کا اعلان کردیاگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) صوبے میں جاری انڈر21گیمز کے سلسلے میں کھیلے جانیوالے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں کیلئے پشاور جمناسٹک کے 6رکنی ٹیم کا اعلان کردیاگیا۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواجمناسٹک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راجہ محمد کے مطابق سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواکے زیر بینر تلے پشاور سمیت صوبے بھر میں جاری انڈر21گیمز کے سلسلے میں بین الاضلاع کھیلوں کے مقابلے 3مارچ سے شروع ہونگے،جسکے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل جمناسٹک ٹیم کاانتخاب عمل میں لایاگیاہے،اس سلسلے میں گزشتہ روز قیوم سٹیڈیم کے جمناسٹک کلب میں ٹرائلزلئے گئے ،جن میں پشاور ڈسٹرکٹ سے کثیر تعدادمیں کھلاڑیوں نے حصہ لیا،ان ٹرائلزمیں سلیکشن کمیٹی نے جن کھلاڑیوں کو ڈسٹرکٹ پشاور ٹیم کیلئے سلیکٹ کیاہے ان میں عدنان،ذکریا،نعمان،حنظلہ،عابد اور اسرارشامل ہیں۔

انہوںنے کہاکہ منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی جاری ہے جنہیں کوالیفائڈ کوچزکوچنگ دی جارہی ہے۔امیدہے کہ انشاء اللہ یہ کھلاڑی پشاور ڈسٹرکٹ کے فخر کا باعث بنیںگے۔انہوںنے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک اور انکی ٹیم نے جس طرح کھیلوں کیلئے کام شروع کیاہے انشاء اللہ اسکے مثبت نتائج نکلیںگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں