جاوید آفریدی نے ارتغرل غازی کے مرکزی کردار ’ارتغرل‘ کو اپنی ٹیم کا نئے برانڈایمبسیڈر بنانے کا اشارہ دیدیا

بدھ 1 جولائی 2020 23:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2020ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرینچائز پشاورزلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل ارتغرل غازی کے مرکزی کردار ’ارتغرل‘ کو اپنی ٹیم کا نئے برانڈایمبسیڈر بنانے کا اشارہ دے دیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی وبب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں زلمی فینز سے پوچھا کہ اگر ارتغرل پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر بن جائے تو جس کے بعد پشاور زلمی کے فینز کی جانب سے پیغامات کی بھرمار ہوگئی،کچھ فینز نے ارتغرل غازی کی خاتون کردار حلیمہ کو بھی برانڈ ایمیسیڈر بنانے کی ڈیمانڈ کی ہے۔

ایک صارف نے ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ کیا نظارہ ہو گا جب ارتغرل پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔خیال رہے کہ ارتغرل غازی کا مرکزی کردار ادا کرنے والیترکش اداکار اینگن التان دوزیاتان پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ماہرہ خان اور گلوکارہ گل پانڑہ کو بھی پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا تھا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں