سپانسرز کے بغیر کوئی بھی ٹورنامنٹ کامیاب نہیں ہوسکتا،محمد رضوان

میرے ساتھ افتخار احمد‘ عادل امین جیسے کھلاڑی سامنے آئے اور مستقبل میں مزید کھلاڑی بھی سامنے آئیں گے، خطاب

پیر 21 ستمبر 2020 16:43

سپانسرز کے بغیر کوئی بھی ٹورنامنٹ کامیاب نہیں ہوسکتا،محمد رضوان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کپر محمد رضوان نے کہا ہے کہ سپانسرز کے بغیر کوئی بھی کرکٹ ٹورنامنٹ کامیاب نہیں ہوسکتا نہ ہی کھلاڑی اوپر جاسکتے ہیں جب تک سپورٹ نہیں ہوگی اس وقت تک کامیابی نہیں مل سکتی شمع ،کرکٹ کلب خیبرپختونخوا میں پہلے نمبر پر ہے اور ملک بھر میں بھی ہماری بڑی پہچان ہے اس کے پیچھے شمع لمیٹڈ نے اہم ترین کردار ادا کیا ہے وہ گزشتہ روز شمع کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہمارے کلب نے بھرپور کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ٹورنامنٹ جیتا اور آنے والے ٹورنامنٹس میں بھی ہم نمبر ون رہیں گے انہوں نے اس سلسلے میں شمع کلب کے چیئرمین امجد رشید ‘ عاطف رشید‘فضل ودود ‘اشتیاق خان سمیت دیگر شخصیات نے بھرپور سپانسر شپ دی اور ہمیں سپورٹ کیا جس کے باعث میرے ساتھ افتخار احمد‘ عادل امین جیسے کھلاڑی سامنے آئے اور مستقبل میں مزید کھلاڑی بھی سامنے آئیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں