پشاور کے علاقہ وڈپگہ میں پہلے علی محمد خواجہ میموریل کبڈی ٹورنامنٹ کا آغازہوگیا

پہلے میچ میں دائود زئی کبڈی کلب نے تخت بھائی کلب کو شکست دیکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیر 21 ستمبر 2020 16:48

پشاور کے علاقہ وڈپگہ میں پہلے علی محمد خواجہ میموریل کبڈی ٹورنامنٹ کا آغازہوگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) پشاور کے مضافاتی علاقہ وڈپگہ میں منعقدہ پہلے علی محمد خواجہ میموریل کبڈی ٹورنامنٹ میں مزید ایک میچ کھیلاگیا،جس میں دائود زئی کبڈی کلب نے تخت بھائی کلب کو شکست دیکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن نے ضلعی ایسوسی ایشن کیساتھ ملکرپشاور کے علاقہ وڈپگہ میں علی محمد خواجہ میموریل کبڈی ٹورنامنٹ کاکامیاب انعقاد کیا،اس ایونٹ کیلئے ارگنائزنگ کمیٹی نے بہترین انتظامات کئے ہیںجبکہ میچ کے دیکھنے کیلئے سینکڑوں کی تعدادمیں تماشائی موجودرہتے ہیںجو سنسنی میچزسے لطف اندوزہوتے ہیں۔

علی محمد خواجہ میموریل کبڈی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں منعقدہ اس میچ میں دونوں ٹیموں کے مابین سنسنی خیز مقابلی دیکھنے کو ملا،جس میںدائودزئی کلب کے کھلاڑیوں نے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے مدمقابل تخت آباد کبڈی کے ٹیم کو25کے مقابلے میں30پوائنٹس سے ہراکر اگلے رائونڈمیں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور انٹر نیشنل ریفری سلطان بری نے کہاکہ کبڈی ہماراروایتی کھیل ہے جسے بہت کھیلااور پسند کیاجارہاہے اور انشاء اللہ صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ ملک ریاض خان،چیئرمین پیر برکت علی شاہ کی قیادت میں کبڈی کھیل نے مزید مقبولیت حاصل کیاہے ۔

انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں ہمیں پاکستان کبڈی فیڈریشن،صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ اور خصوصاًخیبر پختونخواسپورٹس ڈائریکٹریٹ کی مکمل سرپرستی حاصل ہے اور یہی وجہ ہے آجکل صوبے کے تمام اضلاع میں انٹر کلب کے مقابلوں سمیت انٹرڈسٹرکٹ لیول کے ٹورنامنٹ بھی مسلسل جاری ہے جسکے باعث ہمیں بہترین ٹیلنٹ سامنے آنا شروع ہوگیاہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں