خیبر پختونخواٹیبل ٹینش چمپئن شپ 24تا26اکتوبرایبٹ آباد میں منعقد ہوگی

بدھ اکتوبر 20:50

خیبر پختونخواٹیبل ٹینش چمپئن شپ 24تا26اکتوبرایبٹ آباد میں منعقد ہوگی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) خیبر پختونخواٹیبل ٹینش چمپئن شپ 24تا26اکتوبرایبٹ آباد میں منعقد ہوگی۔اس ایونٹ میں صوبے کے مختلف ڈویڑن سے مرد وخواتین کھلاڑی سنگل ایونٹ ،ڈبل اور ٹیم ایونٹ میں حصہ لیںگے ،چمپئن شپ کی کامیابی کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر کفایت اللہ خان اور سیکرٹری عثمان عمر نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے خیبر پختونخواٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن نے صوبے میں ٹیلنٹ تلاش کرکے سامنے لانے کیلئے ایک بہترین پروگرام تشکیل دیدیاگیاہے،جسکے تحت جونیئر اورسینئر کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے ٹریننگ کیمپ کا سلسلہ شروع کردیاہے جبکہ اسکے ساتھ ہی پشاور سمیت مختلف اضلاع میں انٹر کلب اور انٹر ڈسٹرکٹ اور انٹر ڈویڑنل مقابلوں کا آغازبھی کردیاہے اور24تا26اکتوبر کو ایبٹ آبادمیں خیبر پختونخواٹیبل ٹینس چمپئن شپ کا انعقاداسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

انہوںنے کہاکہ اس ایونٹ میں صوبے کے تمام ڈویڑن سے مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لینگے۔اس چمپئن شپ میں مینزسنگل ،میزڈبلز،وومینزسنگل،وومینزڈبلزاور ٹیم ایونٹ کے مقابلے کھیلے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments