مردان پریمیئر فٹبال لیگ کا آغاز

پیر 26 اکتوبر 2020 22:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) سکندری کس کورونہ سٹارز کی ٹیم نے مردان خاص ٹائیگرز کے خلاف صفر کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے مردان پریمئیر فٹبال لیگ کا میچ جیت لیا ‘مردان کے یونس سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں 75 ویں منٹ میں پنلٹی کک ضائع ہونے کے باوجود سکندری کس کورونہ کی ٹیم کی جانب سے 80 ویں منٹ میں اسد خان نے بہترین گول کرکے ٹیم کو برتری دلوائی جو آخر تک برقرار رہی ‘میچ کے پہلے ہاف میں سکندری کس کورونہ سٹارز کی ٹیم نے زیادہ تر گیند اپنے پاس رکھی اور انہیں گول کرنے کے چھ مواقع بھی ملے مگر انہیں کامیابی نہیں ہوئی دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور مردان خاص ٹائیگرز کی ٹیم نے کئی حملے کئے ‘ عتیق کی کاوشوں سے سٹارز کی ٹیم کو پنلٹی کک ملی جو ضائع ہوگئی‘مردان خاص ٹائیگرز نے میچ برابر کرنے کی کوشش کی مگر انہیں کامیابی نہیں ملی اس طرح لیگ کا پہلا میچ سکندری کس کورونہ کی ٹیم نے جیت لیا اس طرح سٹارز کی ٹیم کے گروپ میں تین پوائنٹس ہوگئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں