خیبر پختونخوا مارشل آرٹس گالا پانچ نومبر سوات میں منعقد ہوگی، خالد نور

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 17:47

خیبر پختونخوا مارشل آرٹس گالا پانچ نومبر سوات میں منعقد ہوگی، خالد نور
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) خیبر پختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی خیبر پختونخوا مارشل آرٹس گالا پانچ تا سات نومبر سوات میں ہوں گی جس میں کراٹے، جوجتسو اور سامبو کے مقابلے کرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل صدارتی ایوارڈ یافتہ آرگنائزنگ سیکرٹری خالد نور کے مطابق خیبرپختونخوامارشل آرٹس گالا جوجتسو اور سامبو ایسوسی ایشنوں کے تعاون سے کرائی جائیں گی جس کیلئے تمام تیاریاںآخری مرحلے میں ہیںاس گالا میں قبائلی اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع سے مرد وخواتین کھلاڑی شرکت کرینگے ، کراٹے ایونٹ میں مرد کھلاڑی انفرادی کاتا، 45 کلوگرام، 50 کے جی، 55 کے جی، 60 کے جی، 67 کے جی، خواتین کھلاڑی 50 کے جی، 55 کے جی میں حصہ لیں گے۔

جوجتسو میں 56 کے جی، 62 کے جی، 69 کے جی جبکہ سامبو میں 50 کے جی اور 54 کے جی کیٹگریز شامل ہوں گی۔ آرگنائزنگ سیکرٹری خالد نور کے مطابق کراٹے مقابلے ورلڈ کراٹے فیڈریشن جوجتسو مقابلے انٹر نیشنل جوجتسو فیڈریشن اور سامبومقابلوں ورلڈ سامبو فیڈریشن رولز کے مطابق منعقد ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں