انڈر16 نیشنل جونیئر گیمز کل سے پشاور میں شروع ہوگی ، اسفندیارخان خٹک

مقابلوں میں ہر کھلاڑی کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کا پابند بنایا گیا ہے،مقابلے حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز کے تحت کیے جارہے ہیں، ڈی جی سپورٹس

جمعہ 27 نومبر 2020 20:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) انڈر 16نیشنل جونیئر گیمز کل سے پشاور میں شروع ہونگی ، مقابلوں میں ہر کھلاڑی کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کا پابند بنایا گیا ہے،پشاور میں انڈر 16مقابلے بغیر تماشائیوں کے حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز کے تحت کیے جارہے ہیںان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیارخان خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹریس فیمیل گیمز رشیدہ غزنوی اور ڈائریکٹرآپریشن سید ثقلین شاہ بھی موجود تھے۔

، انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹرجنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان جس کے پاس محکمہ کھیل کا اضافی چارج بھی ہے کی ہدایت پرقبائلی اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کوتلاش کرنے کیلئے اندر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کیا پہلے مرحلے میں تمام 35 ڈسٹرکٹ میں ٹرائلز لئے جس میںبہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا تربیتی وکوچنگ کیمپ کیلئے اور ان کو کوالیفائیڈ کوچز کے زیرنگرانی مزید دس دن ٹرینگ دی گئی ،جس میں سے خیبرپختونخوا کی ٹیموں کیلئے انتخاب کیاگیا جو کہ آج سے شروع ہونے والی انڈر16 نیشنل جونیئر گیمز میں صوبے کی نمائندگی کرینگے ۔

(جاری ہے)

انمقابلے مردوں کے سات اور خواتین کے چار گیمز شامل ہیں۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس سید ثقلین شاہ نے بتایا کہ سات کھیلوں کے ایونٹس کے جونیئر نیشنل مقابلے آج اٹھائیس نومبر سے شروع ہورہے ہیں بیڈمنٹن کے مقابلے آج سے عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں منعقد ہوں گے جو تیس نومبر تک جاری رہیں گے سکواش کے مقابلے آج سے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہونگے جو تیس نومبر تک جاری رہیں گے‘ٹیبل ٹینس کے مقابلے آج سے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں واقع لالہ رفیق ایرینا میں منعقد ہوں گے جو دو ستمبر کو اختتام پذیر ہوں گے ایتھلیٹکس کے مقابلے آج پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہونگے جبکہ ان کی اختتامی تقریب انتیس نومبر کو ہوگی والی بال کے مقابلے آج پی ایس بی جمنازیم ہال پشاور میں شروع ہونگے جو دو دسمبر کو اختتام پذیر ہونگے،فٹبال کے مقابلے آج سے طہماس فٹبال سٹیڈیم پشاور میں شروع ہونگے جو تین دسمبر کو ختم ہونگے جبکہ ہاکی کے مقابلے آج سے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں شروع ہونگے جو دس دسمبر تک جاری رہیں گے۔

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیارخان نے کہاکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں