امجد کلب نے انٹر کلب والی بال کا فائنل جیت لیا

جمعہ نومبر 20:18

امجد کلب نے انٹر کلب والی بال کا فائنل جیت لیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) خیبر پختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری انٹر کلب مقابلے کوہاٹ میں اختتام پذیر ہوگئے ، فائنل میں امجد کلب نے پرنس کلب کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، مہمان خصوصی صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر فقیر محمد اعوان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار چمکنی ،انٹر نیشنل کھلاڑی حبیب الله ، لیئق خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں والی بال فائنل امجد کلب اور پرنس کلب کے مابین کھیلاگیا جس میں امجد کلب نے تین صفر سے کامیابی ھاصل کی ۔ سکور 25-19,25-21 اور25-15 ، رہا ، آخر میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments