پشاورمیں جاری نیشنل جونیئر والی بال چمپئن شپ کی خواتین کے مقابلے سیمی فائنل مراحل میں داخل ہوگئے

پیر 30 نومبر 2020 15:25

پشاورمیں جاری نیشنل جونیئر والی بال چمپئن شپ کی خواتین کے مقابلے سیمی فائنل مراحل میں داخل ہوگئے
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) پشاورمیں جاری نیشنل جونیئر والی بال چمپئن شپ کی خواتین کے مقابلے سیمی فائنل مراحل میں داخل ہوگئے۔لیگ بنیادپر منعقدہ ان مقابلوں میں آزاد کشمیر،خیبر پختونخوا،اسلام آباد اور گلگت بلتستان کی خواتین ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کی نگرانی پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے جمنازیم ہال میں جاری والی بال چمپئن شپ پیرکے روز کھیلنے جانیوالے پہلے میچ میں آزاد کشمیر کی ٹیم نے گلگت بلتستان آورپنجاب نے سندھ کوتین صفرسے ہرایا،جبکہ خیبرپختونخواکی ٹیم نے بلوچستان کوتین صفر سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا اس موقع پر خیبرپختونخواوالی بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر فقیر اعوان اور سیکرٹری خالدوقار بھی موجود تھے۔

اج منگل کے روز پہلا سیمی فائنل میچ صبح دس بجے خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ اسلام آباد اورگلگت بلتستان کے مابین صبح گیارہ بجے منعقد ہوگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں