نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ خیبرپختونخوا نے پنجاب کو شکست دیدی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2020 16:52

نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ خیبرپختونخوا نے پنجاب کو شکست دیدی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2020ء) انڈر16 نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا نے پنجاب جبکہ بلوچستان نے سندھ کو شکست دیدی ، قیوم سپورٹس کمپلیکس لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں جاری چیمپئن شپ کا پہلا میچ خیبرپختونخوااے اور پنجاب بی کے مابین کھیلاگیا جس میں خیبرپختوا نے صفر کے مقابلے چار گول سے کامیابی حاصل کی ، خیبرپختونخوا کی طرف سے عثمان نے تین گول کئے جبکہ سعد اﷲ نے ایک گول کیا۔

(جاری ہے)

اس طرح میچ میں خیبرپختونخوا نے چار صفر سے کامیابی حاصل کی اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیارخان خٹک مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ اولمپئن منظور جونیئر ، اولمپئن خالد حمید ، صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ ، سیکرٹری ہدایت اﷲ، کوچز یاسر اسلام ، ضیاء اﷲ بنور ی سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں ۔ چیمپئن شپ کا دوسرا میچ بلوچستان اور اسلام آباد ٹیموں کے مابین کھیلاگیا جس میں بلوچستان نے اسلام آباد کو دو صفر سے شکست دیدی ، بلوچستان کی طرف سے محمد یونس اور عبداﷲ نے گول کئے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں