انڈر16 قومی ہاکی چمپئن شپ، میر ظفر اللہ خان جمالی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی

جمعرات 3 دسمبر 2020 23:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر16 قومی ہاکی چمپئن شپ 20 ء میچ کے دوران سابق وزیر اعظم و سابق صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر ظفر اللہ خان جمالی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اس موقع پر چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر، ممبر اولمپیئن خالد حمید ،چیئرمین صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن و سابق آئی جی پی محمد سعید خان، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سید ظاہر شاہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم و سابق صدر پی ایچ ایف میر ظفر اللہ جمالی جو دل کے عارضے میں مبتلا تھے،بروز بدھ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں