پشاورڈسٹرکٹ انٹر کلب فٹبال چیمپئن شپ کنگ سٹار نے جیت لی

ہفتہ 16 جنوری 2021 16:38

پشاورڈسٹرکٹ انٹر کلب فٹبال چیمپئن شپ کنگ سٹار نے جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب فٹبال ٹورنامنٹ کنگ سٹار نے جیت لی فائنل میں کنگ سٹار نے زریاب کلب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک گو ل سے شکست دیدی ، مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیارخان خٹک نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سلیم رضا، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور تحسین الله ، ڈسٹرکٹ فٹبا ل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری باسط کمال ،سابق انٹر نیشنل فٹبالر گوہر زمان ، ایڈمن آفیسر ارشاد خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور ار ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے طہماس خان فٹبال گرائونڈ میں منعقدہ پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب فٹبال ٹورنامنٹ پروقار تقریب میں اختتام پذیر ہوگیا ۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کنگ سٹار اور زریاب کلب کے مابین کھیلاگیا پہلے ہاف تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہے جس کے بعد دوسرے ہاف میں کنگ سٹار نے آخری لمحات میں گول کرکے میچ میں ایک گول سے کامیابی حاصل کی ۔

اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں زریاب کلب نے ہاکس کلب جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کنگ سٹار نے ایری گیشن کلب کو تین صفر سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ فائنل تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کی طرف سے ونر کیلئے ایک لاکھ جبکہ رنر اپ ٹیم کیلئے پچاس ہزار روپے کا بھی اعلان کیا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں