پاکستان انٹرنیشنل سنو بورڈنگ کپ 18 جنوری سے مالم جبہ میں منعقد ہوگا

ہفتہ 16 جنوری 2021 17:55

پاکستان انٹرنیشنل سنو بورڈنگ کپ 18 جنوری سے مالم جبہ میں منعقد ہوگا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) سوات کے پرفضا مقام مالم جبہ میں پاکستان انٹرنیشنل سنو بورڈنگ کپ کل18 جنوری سے شروع ہوگا جبکہ اختتامی تقریب 23 جنوری کو منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

محکمہ سیاحت، ثقافت ،کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امورنوجوانان خیبرپختونخواکے زیرانتظام خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور سیمسن گروپ آف کمپنی کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے 6 روزہ پاکستان انٹر نیشنل سنو بورڈنگ کپ میں ملک بھر سے شرکاء شرکت کرینگے جبکہ اس کیساتھ ساتھ سیاحوں کو محظوظ کرنے کیلئے فوڈ اینڈ میوزیک فیسٹیول کا بھی انعقاد کیا جائے گا تاکہ سیاح برف باری کیساتھ ساتھ مزیدار، لذیز کھانوں اور موسیقی سے بھی لطف اندوز ہو سکیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے تاریخ کی پہلی سنو بورڈنگ چمپئن شپ مالم جبہ کے مقام پر منعقد کی تھی جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے شرکاء نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر غیر ملکی بھی شریک ہوئے تھے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں