خیبرپختونخوانٹرڈسٹرکٹ فٹسال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

فائنل میچ میں اسوااکیڈمی نے امارات کلب کوشکست دیکرچمپئن بن گئے

پیر 18 جنوری 2021 22:00

خیبرپختونخوانٹرڈسٹرکٹ فٹسال ٹورنامنٹ اختتام پذیر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2021ء) پشاورمیں منعقدہ خیبرپختونخوانٹرڈسٹرکٹ فٹسال ٹورنامنٹ اختتام پذیرہوگیا۔فائنل میچ میں اسوااکیڈمی نے امارات کلب کوشکست دیکرچمپئن بننے کااعزازحاصل کیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے عارف یوسف تھے جبکہ انکے ہمراہ پاکستان فٹسال فیڈریشن کے چئیرمین رفیق سنجرانی۔صدر طارق محمود اورسیکرٹری مبشرسنجرانی بھی موجودتھے۔

جنہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوافٹسال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پشاورمیں انٹرڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ منعقدہوا۔جس میں صوبے بھرسے ٹیموں نے حصہ لیا.گزشتہ روزمنعقدہ فائنل میچ میں اسوااکیڈمی نیمدمقابل عمارات کلب کوتین کے مقابلے میں چارگول سے ہراکرفاتح ہونے کااعزازحاصل کیا۔فیڈریشن کے صدرطارق محمودبورسیکرٹری مپشرسنجرانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی فٹسال ایسوسی ایشن کے صڈرسیفورخان اورانکی کابینہ کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ایک بہترین ایونٹ منعقدکیااورکھلاڑیوں کو۔ایک اچھاموقع فراہم کیاہے۔اخرمیں انہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کوٹرافیاں دیں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں