انٹرنیشنل کھلاڑی بننے کے لئے شبانہ روز محنت کی ضرورت ہوتی ہے: محمد رضوان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کھلاڑی بننے کے لئے شبانہ روز محنت کی ضرورت ہوتی ہے وہ گزشتہ روز جمخانہ کرکٹ گرائونڈ میں شمع ایسوسی ایٹیڈ 'شمع کرکٹ کلب و مینجمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 19 جنوری 2021 11:29

انٹرنیشنل کھلاڑی بننے کے لئے شبانہ روز محنت کی ضرورت ہوتی ہے: محمد رضوان
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کھلاڑی بننے کے لئے شبانہ روز محنت کی ضرورت ہوتی ہے وہ گزشتہ روز جمخانہ کرکٹ گرائونڈ میں شمع ایسوسی ایٹیڈ 'شمع کرکٹ کلب و مینجمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے

'ان کے ہمراہ پمز کے ڈائریکٹر انور خان 'شمع کرکٹ کلب کے صدر و کوچ حنیف شاہ 'اصغر علی خان 'فرسٹ کلاس کرکٹر حماد الحسن'شمع کرکٹ کلب کے کوچ 'لیول ٹو 'حاجی فضل اکبر'کو چ کے پی کے سیکنڈ الیون اسلم قریشی'محمد عمران اوردیگر شخصیات موجود تھیں'کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم محمد رضوان نے کہا کہ پہلا سپانسر ہم نے جمخانہ کرکٹ گرائونڈ میں آئی سی ایم ایس کی شکل میں دیکھا اس کے بعد دوسرا سپانسر شمع ایسوسی ایٹیڈ تھا جنہوں نے اپنے کلبوں کیساتھ بھرپور کام کیا اور اب شمع کرکٹ کلب پہلے نمبر پر ہے جس سے بہترین کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کو مل رہے ہیں اور بہت سے کھلاڑی اپنی منازل حاصل کرچکے ہیں انہوں نے بتایا کہ شمع کرکٹ کلب سے دو کھلاڑی جس میں ایک میں بھی شامل ہوں پاکستان کرکٹ ٹیم میں ہیں'تین کھلاڑی نیشنل سطح پر کھیل رةے ہیں 'جونیئر لیول میں بے شمار کھلاڑی کھیل رہے ہیں اور اب ہونیوالی پی ایس ایل لیگ میں چھ کھلاڑی موجود ہیں انہوں نے کہا کہ سپانسرز کھلاڑیوں کی سپورٹ کے لئے انتہائی ضروری ہوتے ہیں

اس کے ساتھ ساتھ کلبوں کے عہدیدار'کوچ کی محنت بھی بہت ضروری ہے تمام کھلاڑیوں کو اپنے بڑوں کی عزت کرنی چاہئے 'انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی کھلاڑی کرکٹ کھیلتا ہے تو اس کے ذہن میں یہ سوال ہر وقت گردش کرتا رہتا ہے کہ اس کا کیرئیر کیا ہوگا؟کیا وہ ٹیم تک پہنچ پائے گا؟ان باتوں کو سوچنے کے بجائے صرف اور صرف فوکس کھیل پر کرنی چاہئے 'دن رات محنت کرنی چاہئے اور اللہ پر بھروسہ کرنا چاہئے تو کامیابی ہمارے قدم چومے گی 'انہوں نے کہا کہ ایک یہ ہے کہ آپ ہر ایک طرف سے اپنا دل صاف رکھیں اور اس میں کسی کے لئے کوئی بغض نہیں ہونا چاہئے تو اس میں آپ کامیابی کی منازل طے کرتے جائیں گے نیت صاف ہوگی تو منزل آسان ہوگی میرا ملک بھر کے نوجوان کرکٹرز کو پیغام ہے کہ وہ دن رات محنت کریں اور اپنی محنت کے بل بوتے پر آگے آئیں۔

(جاری ہے)

آخر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو شمع کرکٹ کلب کے صدر و کوچ حنیف شاہ 'پمز کے ڈائریکٹر انور شاہ نے سووینئر پیش کیا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں