کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات ، حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں تین نئے بیڈمنٹن کورٹس کا افتتاح

منگل جون 00:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے میگا پراجیکٹ کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات کے سلسلے میں حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں تین نئے سینتھیٹک بیڈمنٹن کورٹس کا افتتاح وزیر صحت وخزان تیمور سلیم خان جھگڑا نے گزشتہ روز کیا ، ان کے ہمراہ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیارخان خٹک ، ڈپٹی ڈائریکٹر امیر محمد بیٹنی ،ڈپٹی ڈائریکٹرارسلان احمد، ڈی ڈی زاہد علی شاہ ، شاہد حسین ، ایڈمنسٹریٹر سید جعفر شاہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، وزیر اعلی محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری کھیل عابد مجید اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک کی نگرانی ورہنمائی میں سہولیات کھیل پراجیکٹ میں گزشتہ روز حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں تین نئے بیڈمنٹن کورٹس کا افتتاح صوبائی وزیر تیمور خان جھگڑا نے کیاانہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت پشاور ملک کا واحد شہر ہوگا جہاں دو انٹرنیشنل کرکٹ گرانڈ موجود ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس سال ان اسٹیڈیمز پر کام مکمل ہو جائے اور آئندہ سال سے پاکستان سپر لیگ سمیت بین الاقوامی میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ خیبرپختونخوا کا ترقیاتی بجٹ شرح دوسرے صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے دورے کے موقع پر کیا۔ تیمور سلیم خان جھگڑا نے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں تین نو تعمیر شدہ بیڈمنٹن کورٹس کا افتتاح کیا جبکہ کرکٹ اسٹیڈیم پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پشاور کے شہریوں کو کھیل کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ یہ بیڈمنٹن کورٹس اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔ انہوں نے کہا خیبرپختونخوا کے شہریوں کو جلد یہاں بین الاقوامی مقابلے دیکھنے کے مواقع بھی ملیں گے۔ پشاور ملک کا واحد شہر ہوگا جہاں 2 بین الاقوامی کرکٹ گرانڈ موجود ہوں گے۔

حیات آباد کرکٹ گرانڈ اور ارباب نیاز کرکٹ گرانڈ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ تعمیراتی کام اسی سال مکمل ہو جانے کے بعد یہاں پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن کے میچز کرائیں جائیں گے جبکہ یہ دونوں کرکٹ اسٹیڈیمز انٹرنیشنل کرکٹ مقابلوں کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے انڈور فیمیل جمنازیم کا بھی دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

ایک سوال کے جواب میں تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کا ترقیاتی بجٹ دوسرے صوبوں کے مقابلے میں شرح کے لحاظ سے سب سے زیادہ ہے۔ پنجاب نے اپنے کل بجٹ کا 21 فیصد جبکہ سندھ نے 22 فیصد ترقیاتی بجٹ رکھا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 2021-22 کے کل بجٹ کا 33 فیصد ترقیاتی کاموں کے مختص کیا ہے جو کہ ملک بھر سب سے زیادہ ہے۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments