پشاور ماڈل سکول ناصر باغ کیمپس میں سکریبل گیم کی ڈیجیٹل پریزینٹیشن انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لئے۔ .کوارڈینیٹر محمد وقار

پی ایس ایل کے میگا ایونٹ میں پشاور ماڈل سکول سسٹم کے پرنسپلز، اساتذہ کرام اور سٹوڈنٹس کا دستہ بھرپور شرکت کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ پرنسپل عائشہ سیف

Amjad Ali khan امجد علی خان جمعہ 25 جون 2021 14:14

پشاور ماڈل سکول ناصر باغ کیمپس میں سکریبل گیم کی ڈیجیٹل پریزینٹیشن انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لئے۔ .کوارڈینیٹر محمد وقار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2021ء) پی ایس ایل کے میگا ایونٹ میں پشاور ماڈل سکول سسٹم  کے پرنسپلز،  اساتذہ کرام  اور سٹوڈنٹس کا دستہ بھرپور شرکت کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ پرنسپل عائشہ سیف۔پشاور ماڈل سکول اینڈ کالج سسٹم انتظامیہ کا اپنے تمام سٹوڈنٹس کے لیے تمام کیمپس میں ورلڈ کلاس اور نمبر ون ایجوکیشنل ایکٹیوٹی سکریبل گیم کی ڈیجیٹل پریزینٹیشن اور ٹرینینگ کروانے کا تاریخی اعلان۔

تمام سٹوڈنٹس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
سکریبل گیم کے فوائد تمام سٹوڈنٹس کو پہنچانے کے لیے پشاور ماڈل سکول سسٹم کی انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لئے۔ کے پی سکریبل ایسوسی ایشن کے کوارڈینیٹر محمد وقارجوکہ سکریبل ورلڈ چیمپین سے تربیت یافتہ اور مایہ ناز کوالیفائیڈ سکریبل کوچ بھی ہیں ان کی سربراہی میں ڈیجیٹل پریزینٹیشن اور ٹرینینگ کیمپس منعقد کروائےجائیں گے۔

(جاری ہے)



انہوں نےمیڈیا سے بات چیت کرتےہوئےکہا کہ پشاور ماڈل سکول سسٹم اپنے تمام سٹوڈنٹس کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ بہترین اور اعلی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے، چونکہ یہ گیم بچوں اور بچیوں کے لیے بےحدمفیداورزبردست ہے اور سٹوڈنٹس کھیل ہی کھیل میں مزید علمی وسعت حاصل کرتے ہیں ۔ جو کہ ان کے علم میں اضافہ کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سٹوڈنٹس پب جی، فائٹنگ گیمز  اور انٹر نیٹ کی دنیا سے نکل کر پڑھائی کی جانب راغب ہو جاتے ہیں ہماری پوری کوشش ہے کہ ہمارے سسٹم کا ہر سٹوڈنٹ ایک بہترین ایجوکیشنل کیریئر حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت اور ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے۔ اور ہر سٹوڈنٹ بنے پڑھائی کا چیمپین۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں