آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ہینڈ بال ویمن چیمپئن شپ کا آغاز

افتتاحی روز شہید بے نظیر ویمن یونیورسٹی نے لاہو ر یونیورسٹی کو شکست دیدی

Amjad Ali khan امجد علی خان جمعہ 25 جون 2021 14:21

آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ہینڈ بال ویمن چیمپئن شپ کا آغاز
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2021ء) آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ہینڈ بال ویمن چیمپئن شپ پشاور یونیورسٹی میں شروع ہوگئی جس میں ملک بھر سے 9 یونیورسٹی کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ، چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم نے کیا

ان کے ہمراہ ایچ ای سی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹریس ما ہ نور ، انٹر نیشنل ایتھلیٹ سمیع اﷲ مروت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پشاور یونیورسٹی محمد سلیم ، ڈائریکٹر یس سپورٹس بے نظیر ویمن یونیورسٹی ماریہ سمین ،شہاب سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

پشاور یونیورسٹی میں تین روزہ آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ہینڈ بال چیمپئن شپ کے افتتاحی روزشہید بے نظیر ویمن یونیورسٹی پشاور نے لاہو ر یونیورسٹی کو چھ چار سے شکست دی ،  سپیئر یونیورسٹی لاہور نے سرگودھا یونیورسٹی کو چھ کے مقابلے دس گول سے شکست دیدی ،ملتان یونیورسٹی نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو چھ صفر سے شکست دی ، لاہور کالج فار ویمن نے پشاور یونیورسٹی کو چھ دو سے شکست دیدی،

میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام اور پشاور یونیورسٹی کے تعاون سے منعقدہ انٹر یونیورسٹی ہینڈ بال ویمن چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نو یونیورسٹی کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں پول اے میں لاہور کالج فارویمن ، سوگودھا یونیورسٹی ، سپییئر یونیورسٹی لاہور،پشاور یونیورسٹی ، پول بی میں یونیورسٹی آف پنجاب ، ملتان یونیورسٹی ، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، یونیورسٹی آف لاہور اور شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور شامل ہیں ، چیمپئن شپ تین دن تک جاری رہیگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں