پشاور قیدیوں کیلئے سپورٹس فیسٹول 29 جولائی کو منعقد ہوگا ، مقصود خٹک جیل سپرٹنڈنٹ

Amjad Ali khan امجد علی خان ہفتہ 24 جولائی 2021 16:56

پشاور قیدیوں کیلئے سپورٹس فیسٹول 29 جولائی کو منعقد ہوگا ، مقصود خٹک جیل سپرٹنڈنٹ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2021ء) سنٹرل جیل پشاور قیدیوں کیلئے سپورٹس فیسٹول 29 جولائی سے شروع ہوگا جس میں مرد وخواتین قیدی مختلف گیموں میں مد مقابل ہونگے ، ان خیالات کا اظہار سنٹر ل جیل پشاور کے سپرٹنڈنٹ مقصود خٹک نے عید کے موقع پر منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور اور ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے تعاون سے قیدیوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے سپورٹس فیسٹول کا انعقاد آگلے ہفتے29 جولائی کو منعقد ہوگا جس میں مرد وخواتین قیدی مختلف گیمز میں شرکت کرینگے ، اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور کے تعاون سے سنٹرل جیل پشاور میںسپورٹس فیسٹول کے اعلان سے قیدیوں کے دل جیت لیے ہیں،سنٹرل جیل پشاور میںصوبائی حکومت  کی جانب سے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاداس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت قیدیوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لئے سنجیدہ ہے۔

(جاری ہے)

جس کے لئے چیف منسٹر خیبرپختونخوا محمود خان جس کہ پاس محکمہ کھیل کا قلمدان بھی ہے کی تعریف کی جائے کم ہیں ۔ سنٹرل جیل پشاور میں سپورٹس مقابلوںکے انعقاد سے قیدیوں میں مثبت سرگرمیوں اور جذبہ پیداکرنے کا رجحان بڑھے گا ۔انہوں نے سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہاکہ سنٹرل جیل میں کھیلوں کے ایونٹ سے ماحول تبدیل ہوا ہے اور قیدیوں میں امید کی نئی کرن نظر آئی ہے ۔ انہوں نے جیل سپرٹنڈنٹ مقصود خٹک کی کاوشوں اور قیدیوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں مہیا کرنے پر بھی سراہا جن کی کوششوں سے یہ سب ممکن ہوا انہوں نے امید ظاہر کی کہ صوبائی حکومت اسی طرح کی صحت مندانہ سرگرمیاں متقبل میں جاری رکھیں گے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں