خیبرپختونخوا ہاکی لیگ ، سوات ریجن میں ٹرائلز مکمل

کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان، سابق اولمپئن رحیم خان نے ٹرائلز لئے

Amjad Ali khan امجد علی خان جمعہ 17 ستمبر 2021 13:11

خیبرپختونخوا ہاکی لیگ ، سوات ریجن میں ٹرائلز مکمل
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) نیشنل ہاکی لیگ کیلئے سوات کے سپورٹس کمپلیکس میں ٹرائلز ہوئے قمبر خیل بائی پاس کے واقع کمپلیکس میں ہونیوالے ہاکی کے ٹرائلز میں ملاکنڈ ' بونیر ' سوات اور دیر سے تعلق رکھنے والے ہاکی کے کھلاڑیوں نے شرکت کی ٹرائلز میں 90 کھلاڑیوں نے حصہ لیا سابق اولمپئن رحیم خان کی نگرانی میں ہونیوالے ٹرائلز میں تمام کھلاڑیوں کو یکساں طور پر مواقع دئیے گئے جس میں سے ستائیس کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیاسلیکشن کمیٹی میں رحیم خان ' یاسر اسلام ' ضیاء الرحمان  مقامی آرگنائزر ملک ودان موسی خان اور ڈاکٹر لیاقتسمیت دیگر اہم شخصیات موجودتھیں ،جن کھلاڑیوں کا انتخاب عمل لایاگیا ان میںگول کیپر فرمان اللہ ' شمشیر علی ' ہاف بیک کیلئے تیمور جمیل ' ثنا اللہ ' سہیل عباس ' احمد علی ' سلیمان ' مجیب ' رئیس خان ' امیر حمزہ ' دائو د ' مزمل جبکہ فارور ڈ کیلئے یاسین علی ' انیس 'رحمان علی ' اسرار عابد ' ظہیر عباس ' شوکت علی ' شاہ فہد ' اسلام محمد 'اعجاز احمد ' شمال ' میاں سنگین ' سجید '  عمران '  شیر محمد '  اعجاز احمد  ' عاطف  شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں