سکریبل ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈی جی سپورٹس سے ملاقات

Amjad Ali khan امجد علی خان جمعہ 17 ستمبر 2021 13:14

سکریبل ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈی جی سپورٹس سے ملاقات
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) خیبر پختونخوا سکریبل ایسوسی ایشن کے وفد نے سرپرست اعلی سابق مشیر قانون عارف یوسف ایڈوکیٹ کی قیادت میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک سے ملاقات کی ، وفد میں ملک انیس، سکریبل ایسوسی ایشن کے کوآرڈی نیٹر محمد وقار شامل تھے، ملاقات میں ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن سید ثقلین شاہ بھی موجود تھے۔

وفد سے بات چیت کرتے ہوئے اسفندیار خٹک نے خیبر پختونخوا اور پاکستان سکریبل ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہا اور ورلڈ کلاس ایجوکیشنل گیم کے میگا ایونٹ پشاور سکریبل لیگ کے انعقادمیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔قبل ازیں وفد نے ڈی جی سپورٹس کو بتایا کہ پشاور سکریبل لیگ کی تیاریاں جاری ہیںلیگ میں پشاور ڈسڑکٹ کے گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولوں کے سینکڑوں طلبا و طالبات سمیت پرنسپلز اور اساتذہ حصہ لیں گے، سیکرٹری سپورٹس عابد مجید ،،ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان ، پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند سیکرٹری تعلیم محمد یحیی اخونزادہ، ایڈیشنل سیکرٹری ایلیمنٹری ایجوکیشن محمد واصف سعید دلچسپی لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی جی سپورٹس نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان  کے وژن کے مطابق کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ عارف یوسف نے کہا کہ سکریبل گیم طلبہ کے لیئے بہت بہترین اور بھرپور فوائد سے مالا مال تعلیمی کھیل ہے جس سے ہرطالب علم بنے گا پڑھائی میں چیمپئن، اور پڑھائی کے ساتھ ساتھ سپورٹس کے میدان میں بھی آگے آ کر اپنی بہترین کارکردگی سے ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس پشاور سکریبل لیگ ایونٹ کے بعد خیبر پختونخوا کے تمام ڈسڑکٹس میں بھی سکریبل ایونٹس منعقد کئے جائیں گے۔ تاکہ تمام طلبا و طالبات پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی آگے بڑھیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں