خیبرپختونخوا ہاکی لیگ ، ڈی آئی خان ریجن میں ٹرائلز مکمل

Amjad Ali khan امجد علی خان ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:16

خیبرپختونخوا ہاکی لیگ ، ڈی آئی خان ریجن میں ٹرائلز مکمل
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام خیبرپختونخوا نیشنل ہاکی لیگ کے سلسلے میں ڈی آئی ریجن میں ٹرائلز مکمل ہوگئے جس میں بائیس کھلاڑیوں کو کیمپ کیلئے فائنل کیا گیا ، ٹرائلز ، چیف سلیکٹر اور سوات سے تعلق رکھنے والے سابق اولمپین رحیم خان کی نگرانی منعقد ہوئے ان کے ہمرا ریجنل سپورٹس آفیسر رضی اﷲ ، یاسر اسلام سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، ٹرائلز ٹانک اور ڈی آئی خان کے سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن کھلاڑیوں کو کیمپ کیلئے منتخب کیاگیا ان میں گول کیپر کیلئے عدنان ، عبدالرحمان ، ہاف بیک کیلئے شیر زمان ، عمران احمد ، شہزاد خان ،اکبر زمان ، محمد عابد، مہربان ، سجاد ، خالد عثمان ، محمد نعمان ، فارورڈ کیلئے  زین العابدین ، مرتضی ، امجد علی ، ہارون ، فیضان ، محمد فرحان ، ثاقب ، زرین ، محمد سجاد علی ، اویس خان ، محمد عمرحسن ، کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں