پشاور میںجاری چھٹی آل خیبر پختونخواجو جیٹسوچمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

Amjad Ali khan امجد علی خان پیر 20 ستمبر 2021 11:56

پشاور میںجاری چھٹی آل خیبر پختونخواجو جیٹسوچمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) صوبائی جو جیٹسوایسوسی ایشن کے زیر اہتمام حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں دوروزہ چھٹی آل خیبر پختونخواجوجیٹسوچمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی ،اس چمپئن شپ میں صوبے کے مختلف اضلا ع سے جونیئر زاور سینئر زکھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ کھلاڑی خالد نور تھے جبکہ انکے ہمراہ حیات آبادسپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹرشاہ فیصل اور صوبائی جوجیٹسوایسوسی ایشن کے سیکرٹری تحسین اللہ اور سرفرازخان بھی موجودتھے،جنہوں نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور ٹرافیاں دیں۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ کے اختتام پر جاری ہونیوالے نتائج کے مطابق 35کلوگرام ویٹ مقابلوںمیں عمر نے پہلی،آمان نے دوسری جبکہ اسرار اورمحمدنے تیسری پوزیشن حاصل کی،40کے جی میں سلیم نے گولڈ،طلحہ نے سلور جبکہ منیب اور وقاص نے برائونزمیڈلز جیتے،45کے جی میں ویٹ مقابلوں میں جدران پہلے،زبیر دوسرے جبکہ حنزلہ اور شمشیر تیسرے نمبر پررہے،50کلوگرام ویٹ کے فائٹ میںعارف نے گولڈ،کریم نے سلور جبکہ آمان او رعباس نے برائونزمیڈل جیتا،56کے جی ویٹ میں ثاقب نے پہلی،شاکر نے دوسری جبکہ حسن علی اور صدام نے تیسری پوزیشن جیت لی،62کے جی میںرفیق پہلے اوربلال دوسرے نمبر پر رہے جبکہ مدثر اور فیاض نے تیسرے نمبر پررہے،60کے جی ویٹ کے مقابلوں میں فضل نے گولڈ،عید محمد نے سلور جبکہ مصدق اور سلمان نے برائونزمیڈل حاصل کیا،77کے جی میں فہدنے پہلی،فضل نے دوسری ،شبیراورمدثر نے تیسری پوزیشن جیت لی،85کے جی میں ذیشان پہلے نمبر پر رہے،عثمان نے دوسرے نمبر پرجبکہ حمزہ اور شاہ زیب تیسرے نمبر پر رہے،94کے جی میں عمر آیازنے گولڈ،سعدنے سلور جبکہ تحسین اللہ اور محمد نے برائونزمیڈل جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں