خیبر پختونخوانیشنل ہاکی لیگ ‘ٹیموں کی نیلامی مکمل

پشاور فالکنز 10 لاکھ 60 ہزار روپے میں خریداگیا جو سب سے زیادہ بولی قرار پائی

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) صوبائی حکومت کے زیر اہتمام 30 ستمبر سے شروع ہونیوالی آل خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کے لئے آٹھ ٹیموں کی نیلامی گزشتہ روز پشاور کے سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش‘ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک ‘ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز سید ثقلین شاہ ‘ڈائریکٹر ڈیویلمپنٹ سلیم رضا‘ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ ‘ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور تحسین اللہ خان اور دیگر شخصیات موجود تھیں‘نیلامی کے لئے آٹھ ٹیمیں پیش کی گئیں جن میں پشاور فالکنز ‘ٹرائبل لائنز ‘مردان بیئرز ‘ملاکنڈ ٹائیگرز ‘کوہاٹ ایگلز‘ڈی آئی خان سٹالینز ‘بنوں پینتھرز اور ہزارہ وارئیرز شامل تھیں‘پشاور فالکنز کو عمیر خان نے 10 لاکھ 60 ہزار روپے میں خریداجو سب سے زیادہ بولی قرار پائی‘ ہزارہ وارئیرز کی ٹیم ساجد خان نے 750,000 روپے ‘بنوں پینتھرز شہزاد قیصر نے 10 لاکھ روپے‘ڈی آئی خان سٹالینز بھی الحم گروپ نے دس لاکھ روپے ‘ کوہاٹ ایگلز او جی ڈی سی ایل نے دس لاکھ روپے جبکہ ملاکنڈ ٹائیگرز وجیہہ خان نے نو لاکھ روپے میں خریدی‘ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک نے کہا کہ نیلامی کو اوپن رکھا گیا جس میں بڑی تعداد میں پارٹیوں نے شرکت کی اور امید کی جارہی ہے کہ یہ تاریخ کی پہلی ہاکی لیگ کامیابی کیساتھ ہمکنار ہوگی اس کے میچ پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم‘اسلامیہ کالج ہاکی گرائونڈ سمیت دیگر اضلاع میں بھی ہوں گے جس کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں تیس ستمبر کو لیگ کا پہلا میچ پشاورفالکنز اور بنوں پینتھرز کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں