خیبرپختونخوا ہاکی لیگ ، مردان میں ٹرائلز مکمل

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام خیبرپختونخوا نیشنل ہاکی لیگ کے سلسلے میں مردان ریجن کے ٹرائلز مکمل ہوگئے ، مردان سپورٹس کمپلیکس میں چیف سلیکٹر اولمپئن رحیم خان کے زیرانگرانی ٹرائلز میں سوسے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر میر بشر ، نواز خان ، یاسر اسلام ، ضیاء الرحمان سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

ٹرائلز میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں گول کیپر عمر ' معاذ اللہ ' ہاف بیک کیلئے ارسلان ' سراج 'سعدسردار ' سیف اللہ ' حمزہ باچا ' ہاشم ' علی اکبر ' ایمل 'شان ' اعجاز ' فارورڈ کھلاڑیوں میں حمزہ ' اظہر ' شاہ زیب 'جواد ' عامر خان ' زیاد ' عباس ' ذوالقرنین ' زرک ' کاشف ' حفنان ' شامل ہیں،چیف سلیکٹر اولمپئن رحیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ صوبے کے تمام ریجن میں ٹرائلز مکمل ہوگئے ہیں جبکہ نیلامی کیلئے فائنل نام کل تک فائنل ہوجائینگے ۔انہوں نے کہا کہ نیلامی سے قبل پاکستانی ہاکی فیڈریشن سے تمام کھلاڑیوں کے پروفائل طلب کئے ہیں ۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments