کلیوال زلمی لیگ کا فائنل ہوم ٹیم سوات سے جیت لیا، صوبے بھر میں ہونیوالے ٹیپ بال ٹورنامنٹ میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

فائنل کے موقع پر شائقین کرکٹ پرجوش، روایتی رقص اور خوشی کا اظہار

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 25 ستمبر 2021 11:12

کلیوال زلمی لیگ کا فائنل ہوم ٹیم سوات سے جیت لیا، صوبے بھر میں ہونیوالے ٹیپ بال ٹورنامنٹ میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2021ء) پشاور زلمی کی جانب سے منعقد کیے جانیوالے کلیوال زلمی لیگ کا ٹائٹل ہوم ٹیم سوات نے جیت لیا ۔ کبل گراؤنڈ سوات میں کھیلے گئے فائنل کے موقع پر شائقین کرکٹ کا زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا ۔ فائنل میں سوات نے وزیرستان کو پانچ رنز سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا ۔سوات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ اوورز میں پچپن رنز بنائے۔

(جاری ہے)

جواب میں وزیرستان کی ٹیم پچاس رنز بناسکی۔سوات کے محمد احسان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔انہوں نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔
فائنل کے موقع پر شائقین کرکٹ پرجوش دکھائی دئیے اور، روایتی رقص اور خوشی کا اظہار کیا ۔ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم اور سابق ایڈوائزر برائے وزیر اعلی کاشف ارشاد اور سابق وزیر خزانہ مظفر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں