گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول وزیر باغ رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول وزیر باغ رسہ کشی مقابلے منعقد ہوئے جس میں مختلف ٹیموں نے حصہ لیا ، جس کا فائنل ینگ سٹار نے پشاور زلمے کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، ایگل سٹار نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ ممبر یو سی 21 افتخار علی مہمان خصوصی تھے ان کے ہمرا ہ ڈاکٹر محمد یونس پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول وزیر باغ ، ڈی پی ای کلیم الله ، اختشام الحق پی ای ٹی رحمان گل سینئر پی ای ٹی ،اکبر خان سینئر کلرک ، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد ، ٹیکنیکل آفیشلز اعجاز محمد ، اقبال حسین ، عزیر محمد ، ارشد علی اور اشرف خان شامل ہیں ، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیراہہتمام انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائیئر سکینڈری سکول وزیر باغ میں رسہ کشی مقابلے منعقد ہوئے جس میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا ، پہلا سیمی فائنل پشاور زلمی نے شاہین ٹیم کو تین صفر سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ، جبکہ دوسرا سیمی فائنل ینگ سٹار نے ایگل سٹار کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ، فائنل میں ینگ سٹار نے پشاور زلمی کو دو ایک سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان نے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹریٹ کے تعاون اور صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صوبے کے مختلف اضلاع میں انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ کا پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد رسہ کشی کھیل کو نہ صرف پروموٹ کرنا ہے بلکہ نئے ٹیلنٹ کو بھی سامنے لانا ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں