پشاور، انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

پیر 18 اکتوبر 2021 20:51

پشاور، انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ اختتام پذیر ، ہارون نے اریب کو تین دو سے شکست دیکر پشاور ڈسٹرکٹ انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، اختتامی تقریب میںشبانہ ارشد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ا ن کے ہمراہ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوس ایشن کے سینئر نائب صدر کفایت الله ، ارشد سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے تعاون سے ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والے ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے انڈر 16 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ قبل ازیں پہلے سیمی فائنل میں ہارون نے شایان کو تین ایک اور اریب نے عثمان کو تین دو سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ پشاور انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں بیس سے زائد کھلاڑیوںنے حصہ لیا ، لیگ میچز میں ہر ایک کھلاڑی نے سات سات میچز کھیلے جس میں چار کھلاڑیوں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔آخر میں مہمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments