خیبرپختونخواکرکٹ کپ چیلنجرز وقاص الیون کوہا ٹ نے اپنے نام کرلیا

115رنز کاہدف آفریدی فائٹرز حیات آباد کے کھلاڑیوں حاصل نہ کرسکے، خورشید عالم نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے

پیر 18 اکتوبر 2021 20:51

خیبرپختونخواکرکٹ کپ چیلنجرز وقاص الیون کوہا ٹ نے اپنے نام کرلیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) سربند باڑہ کے ارمان کرکٹ گراونڈ پرکھیلاگیا خیبرپختونخواکرکٹ کپ چیلنجرز وقاص الیون کوہا ٹ نے اپنے نام کرلیافائنل میں آفریدی فائٹرز حیات آباد کی ٹیم کوکانٹے دارمقابلے کے بعد پانچ رنز سے شکست کاسامنا کرناپڑا د پہلے کھیلتے ہوئے و قاص الیون کوہا ٹ نے مطلوبہ بارہ اوورز میںپانچ وکٹوں کے نقصا ن پر115رنز بنائے جواب میں آفریدی فائٹرز حیات آباد کے کھلاڑیوںنے بھی عمدہ کھیل کامظاہرہ کیاتاہم اخری اوورز میں پچیس رنزکاہدف حاصل نہ کرسکی اور109رنز بناسکی۔

(جاری ہے)

بعدازاں مہمان خصوصی سپورٹس وکلچرل کمیٹی پاکستان تحریک انصاف خورشید عالم نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے ایونٹ میں کل 26 ٹیموں نے شرکت کی۔رنامنٹ کے آرگنائزر جمال عبدالناصر ،انجینئر عظیم اور فیصل خان تھے فائنل کب موقع پرجنر ل سیکرٹری محمدکلیم،عمران خلیل،سابقہ ناظم عظمت خان بھی موجود تھے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں