صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد نورنیشنل ریفری کمیشن کے رکن منتخب ہوگئے

جمعہ 22 اکتوبر 2021 23:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) خیبر پختونخواکا ایک اور اعزاز،صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد نورنیشنل ریفری کمیشن کے رکن منتخب ہوگئے،کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیرنے خالدنور کواس اعزازسے نوازدیاہے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواکراٹے ایسوسی ایشن کے صدر خور شید خان نے خالدنور کوپاکستان ریفری کمیشن کے رکن منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیااور کہاکہ انشا اللہ اس سے خیبر پختونخواکراٹے ایسوسی ایشن کے عہدیداراور کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی ہوئی ہے اور یقینااس اقدام سے خیبر پختونخوامیں کراٹے کھیل مزید فروغ ملے گا،خورشیدخان نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ خالدنور ایک باصلاحیت نوجوان ہیں جنہوںنے بحیثیت کراٹے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے بلبوتے پر دنیامیں پاکستان اورخیبر پختونخواکانام روشن کیاہے اور حکومت پاکستان نے انکے صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں پرائڈ آف پرفارمنس جیسے بڑے اعزازسے نوازاہے ۔

انہوںنے کہاکہ ہمیں خالد نور پر فخر ہے صوبائی محکمہ کھیل اورکھیلوں سے وابستہ شخصیات کو بھی خالد نورجیسے نوجوانوں پر فخر کرناچاہییے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments