کرکٹ رائزنگ سٹارزخیبر پختونخواٹیم کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیاگیا

جمعہ 22 اکتوبر 2021 23:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) ملک کے دیگر شہروں سمیت خیبر پختونخوامیں گراس روٹس لیول پر کرکٹ ٹیلنٹ سامنے لانے اور انہیں گروم کرکے کرکٹ کی بلندیوں پر پہنچانے کیلئے کرکٹ رائزنگ سٹارزکے نام سے کوچنگ کورس اور لیگ ٹورنامنٹ کے انعقادکاپلان مکمل ،جسکے لئے کرکٹ رائزنگ سٹارزخیبر پختونخوا انڈر11کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیاگیا۔

کرکٹ رائزنگ سٹارزخیبر پختونخواکے چیئرمین حاجی عبدالرزازق کی جانب سے جن کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیاگیاہے ان میں نعمان (کپتان)،فاران آفریدی(نائب کپتان)،ولید آفریدی، محمد زید،ابرار،وارث،خورشید،عطا اللہ،عباد،شوال،شاہ زیب،ریحان آفریدی،شاہ خالد،ریان شنواری،احتشا شامل ہیں جبکہ ریزریوکھلاڑیوں میں الیاس ،شعیب اوردانیال کو رکھاگیاہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے کوالیفائڈ کوچ محمد عرفان خان ہیڈکوچ اوراسسٹنٹ کوچ فران ہونگے جبکہ سابق گریڈ ون کرکٹروکوچ عبدالعزیزمنیجر ہونگے۔رائزنگ سٹارزکھلاڑیوں میں پشاور کے کم عمر وباصلاحیت کھلاڑی محمد زید نے اس عزم کا اظہار کہاکہ انشا اللہ وہ رائزنگ سٹارزکے پلیٹ فارم سے صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کرینگے،زید نے کہاکہ وہ جمخانہ گرائونڈ میں فخر عالم کیساتھ کھیلتے ہیں اور اپنی ٹیم کی طرف سے فرینڈلی میچزمیںبیٹنگ اور بائولنگ کے شعبے میں بہتر پرفارمنس دکھائے جس پر نہ صرف کوچ فخر عالم اور ساتھی کھلاڑیوں بلکہ ٹیسٹ کرکٹرزمحمد رضوان،افتخار احمد اور انٹر نیشنل کرکٹرصاحبزادہ فرحان نے میرے کھیل کو بے حدسراہتے ہوئے کہاکہ اگر آپ اسی طرح کرکٹ کوجاری رکھوگے تو انشا اللہ بہت آگے جاسکتے ہیں اور انکے ان باتوں کو ذہن نیشن کرکے کرکٹ کی بلندیوں کو چھونے کیلئے کوشش شروع کردی ،اور اللہ کے فضل سے کرکٹ رائزنگ سٹارزجیسے بڑاپلیٹ فارم ملاہے جس کافائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی خوابوں کو عملی جامہ پہنائوں گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں