سپورٹس ڈائریکٹریٹ ‘ عرصہ دراز سے تعینات اہلکاروں کی فہرست تیار‘ تبادلے نہ ہوسکے

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 14:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ میں عرصہ دراز سے تعینات اہلکاروں کی فہرستیں تیار ہونے کے باوجود ان کے تبادلے نہیں ہوسکے ،ان اہلکاروں کی فہرستوں کی تیاری ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈائریکٹر خیبر پختونخواہ نے دی تھی۔ذرائع کے مطابق سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں تعینات مختلف کیڈر کے اہلکاروں کی تعداد اس وقت کئی دہائیوں سے ایک ہی جگہ پر کام کررہے ہیں جن میں بعض کا تعلق دوسرے اضلاع سے ہے مگروہ اور ان کے رشتہ دار سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں ہونے کی وجہ سے پشاور میں ہی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اس طرح بعض کوچز جن کی ڈیوٹیاں دوسرے اضلاع میں ہیں مگر وہ بھی پشاور میں ہی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں کیونکہ وہ دوسرے پرائیویٹ اداروں کیساتھ وابستہ ہیں اور صبح کے اوقات میں الگ جبکہ شام کے وقت سپورٹس ڈائریکٹریٹ کو دیکر تنخواہیں لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ان اہلکاروں میں بعض نے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام ہاسٹل میں عرصہ دراز سے رہائش پذیر ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات کھلاڑیوں اور کھیل سے وابستہ افراد کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ اسفندیار خٹک نے ان تمام اہلکاروں کی فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایت کی تھی جو عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ پر کام کررہے ہیں جس پر عملدرآمد بھی کیا گیا اور فہرستیں بھی مرتب کی گئی مگر نامعلوم وجوہات کی بناء پر تبادلے نہیں کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں