انٹر نیشنل آن لائن مارشل آرٹس چیمپئن میں 28 رکنی پاکستانی دستہ شرکت کریگا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) انٹرنیشنل آن لائن ٹل مارشل آرٹس چیمپئن شپ آئندہ ماہ منعقد ہورہی ہے جس میں تیس ممالک سے چار سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ان مقابلوں میں پاکستان سے اٹھائیس رکنی دستہ شرکت کررہا ہے پاکستان کی جانب سے گزشتہ سال ان مقابلوں میں بلیک بیلٹ ڈان سفینہ جبران خان نے گزشتہ سال پاکستان کے لئے سلور میڈل جیتا تھا اس مرتبہ بھی سفینہ ان مقابلوں میں شرکت کررہی ہیں اس مرتبہ امید ہے کہ وہ پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گی سفینہ جبران خان نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس سال ملک کے لئے گولڈ میڈل لائیں گی مارشل آرٹس پلیئر سفینہ جبران خان ان مقابلوں کے لئے بھرپور تیاری کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ پاکستان سے بڑی تعداد میں کھلاڑی ان مقابلوں میں شرکت کررہے ہیں اور ان سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں