پیس گروپ آف سکولز رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء)پیس گروپ آف سکولز اینڈ کالجز چارسدہ کیمپس گرلز رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے فائنل میں ٹائیگرز ہائوس نے لائن ہائوس کو تین صفر سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلی ، پینتھرہائوس نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، ، مہمان خصوصی پرنسپل مس عنبرین حیات نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ وائس پرنسپل مس شیرین تاج ، بخاری شا ہ فیمیل کوارڈینیٹر ، صدر صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن تاج محمد خان ، ٹیکنیکل آفیشلز محمد علی ، اقبال حسین ، محمد عزیر ، جاوید خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے تعاون سے پیس گروپ آف سکولز اینڈ کالجز کے زیراہتمام انٹرکیمپس رسہ کشی مقابلے منعقد ہوئے جس کے پہلے سیمی فائنل میں ٹائیگرہائوس نے ایگل ہائوس کو دو ایک سے شکست دی ،دوسرے سیمی فائنل میں لائن ہائوس نے پینتھرہائوس کو تین صفر سے شکست دی ، جبکہ فائنل میں ٹائیگرز ہائوس نے لائن ہائوس کو تین صفر سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں