خیبرپختونخوا حکومت خواتین کے کھیلوں کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے،سمیرہ شمس

ہفتہ 27 نومبر 2021 15:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2021ء) چیئرپرسن ویمن پارلیمنٹری کاکس خیبرپختونخوا اسمبلی وایم پی اے سمیرہ شمس نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت خواتین کے کھیلوں کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے،وزیراعظم عمران خان خود ایک سپورٹس مین ہیں اور صحت مند سرگرمیوں کو بہت ترجیح دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول لیڈی گرفتھ پشاور سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر سمیراشمس نے کہا کہ دماغی نشونما کے ساتھ جسمانی نشوونما بھی بہت ضروری ہے، کھیل اور تعلیم ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں، ہمیں اس ڈیجیٹل دور میں جسمانی کھیلوں کو بھی ساتھ لے کر چلنا ہے، معاشرے میں خواتین ہر شعبے میں  اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ کام کررہی ہیں ، خواتین نے دنیا میں مختلف شعبوں میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں