پاکستان سپر لیگ سیزن سیون سے قبل پشاور زلمی کا ٹیلنٹ ہنٹ اور ٹرائلز

خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے بعد پشاور زلمی کے کشمیر میں بھی ٹرائلز

منگل 7 دسمبر 2021 11:35

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون سے قبل پشاور زلمی کا ٹیلنٹ ہنٹ اور ٹرائلز
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2021ء) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون سے پی ایس ایل فرنچائز پشاور کی جانب سے سے سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے خیبر پختونخوا کے اسلام آباد کے بعد آزاد کشمیر میں بھی پشاور زلمی کی جانب سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔ مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کے بعد میرپور  میں پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ اور کوچ محمد اکرم نے نوجوان کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے۔

(جاری ہے)


اس سے قبل پشاور زلمی صوابی جمرود ، پشاور ، اسلام آباد اور مظفر آباد میں بھی ٹرائلز کا انعقاد کر چکی ہے۔ پاکستان سپر لیگ سیزن سیون سے پہلے پشاورزلمی ایمرجنگ کیٹیگری کے لیے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کر رہی ہے اور ساتھ ہی مستقبل کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کا ڈیٹا بیس بھی تیار کیا جا رہا ہے ہے۔ٹرائلز میں خیبر پختونخواہ، اسلام آباد اور کشمیر کے سیکڑوں نوجوان کرکٹرز ان ایکشن ہوئے،

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments