افغا ن مہاجرین فٹسال ٹورنامنٹ ایک پروقارتقریب کیساتھ پشاورمیں شرو ع

افتتاحی میچ میں بنوںکے ہاتھوں کوہاٹ کو شکست، ڈائریکٹریوتھ وایجوکیشن افغان کمشنریٹ احسان اللہ خان مہمان خصوصی تھے

منگل 7 دسمبر 2021 19:38

افغا ن مہاجرین فٹسال ٹورنامنٹ ایک پروقارتقریب کیساتھ پشاورمیں شرو ع
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) یواین ایچ سی آرافغا ن مہاجرین فٹسال ٹورنامنٹ ایک پروقارتقریب کیساتھ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگیا۔افتتاحی میچ میں بنوں نے ایک عمدہ مقابلے کے بعد کوہاٹ کوتین کے مقابلے میںپانچ گولوں سے شکست دیکر گروپ اے میں اہم کامیابی اپنے نام کرلی افتتاحی میچ کے موقع ڈائریکٹریوتھ وایجوکیشن افغان کمشنریٹ احسان اللہ خان مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پرفخرخان ڈائریکٹرافسرعلی اوردیگراعلی حکام بھی موجود تھے۔

گروپ اے میں شامل بنوں اورکوہاٹ کامقابلے زبردست رہادونوں ٹیمون نے عمدہ ومعیاری کھیل پیش کیاتاہم بنوںکی ٹیم قدرے بہترین اورباصلاحیت کھلاڑیون پرمشتمل تھی جس کاانہوںنے بھرپورفائدہ اٹھاتے ہوئے میچ تین کے مقابلے میںپانچ گولوں سے اپنے نام کیابنون کی جانب سے افسر علی نے ہیٹ کرنے کاگراں قدراعزازحاصل کیا مقابلے تین روز جاری رہے گے۔

(جاری ہے)

سات تا نو دسمبرتک کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں افغان مہاجرین کے مختلف اضلا ع کی 6 ٹیمی ںشریک ہونگیں جن کودومختلف پولز میں تقسم کیاگیا ہے پول اے میںبنوں،کوہاٹ اورہنگوجبکہ گروپ بی میں میزبان پشاور،دیر اورہری پور کی ٹیم شامل ہے افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں احسان اللہ نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں برسوں سے مقیم افغان مہاجر نوجوانوں کوصحت مندانہ سرگرمیوں کاحصہ بنانے اوران کی خداداد صلاحیتوںکونکھارنے کے ساتھ ساتھ ان کودنیابھر میںمتعارف کرانے کے سلسلے میں یو این ایچ سی۔

آر اورافغان کمشنریٹ پشاورکے باہم تعاون سے افغان مہاجرین فٹسال ٹورنامنٹ ایک احسن اقدام ہے اور ہماری کوشش ہے کہ مزید کھیلوں کے بھی مقابلے تواتر کے ساتھ کرائیںانہوںنے کہاکہ انہوںنے بتایاکہ کمشنرافغان کمشنریٹ عباس خا ن کی کاوشوںسے ہم کرکٹ سمیت فٹبال،مارشل آرٹس،اورخواتین کے مختلف مقابلے بھی کرائے ہیں اور مزید کئی ایک۔مقابلے افغان مہاجرین کے لیے پلان کئے گئے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں