ضم اضلاع سپورٹس فیسٹیول اتھلیٹکس میں کئی میڈلز کا فیصلہ ہوگیا

بدھ 8 دسمبر 2021 23:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کے زیر اہتما م جاری ضم اضلاع سپورٹس فیسٹیول اتھلیٹکس ایونٹ میں کئی میڈلز کا فیصلہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

100 میٹر دوڑ میں خیبر کے ساحر احمد نے پہلی، لکی مروت کے حیدر نے دوسری، خیبر کے شکیل نے تیسری، 400 دوڑکے فائنل میں خیبر کے ساحر احمد نے پہلی، کرم کے اسلم نے دوسری اور باجوڑ کے نوید نے تیسری، لانگ جمپ میں خیبر کے عبدالعارف نے پہلی، باجوڑ کے عمر نے دوسری اور باجوڑ ہی کے الیاس نے تیسری، 800 میٹر دوڑکے فائنل میں خیبر کے طارق نے پہلی، باجوڑ کے الیاس نے دوسری اور باجوڑ ہی کے اسحاق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

1500 میٹر دوڑ میں باجوڑ کے الیاس نے گولڈ، خیبر کے طارق نے سلور اور کرم کے قاسم نے برونز، شاٹ پٹ میں خیبر کے عارف نے گولڈ، جنوبی وزیرستان کے اللہ حسین نے سلور اورباجوڑ کے عزیز نے برونزمیڈلز جیتے۔ ڈسکس تھرو میں جنوبی وزیرستان کے اللہ حسین نے پہلی، خیبر کے عارف نے دوسری اور خیبر کے عمران نے تیسری، جیولن تھرو میں خیبر کے عدنان سمیع نے پہلی، باجوڑ کے عرفان نے دوسری اور خیبر کے عارف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں